چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی کنکشن کے قوانین میں ترمیم

اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی حکومت پاکستان نے الیکٹرک وہیکل (EV)چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کنکشن کے قوانین میں اہم تر میم کر دی ہے، جسکا مقصد ملک میں الیکٹرک گاڑیو ں کے انفراسٹرکچر کو فروغ دینا ہے۔نئی پالیسی کے مطابق اب ایک ہی جگہ پر چارجنگ اسٹیشن کے لیے دوسرا کنکشن بھی حاصل کیا جا سکے گا، جبکہ ایک ہی عمارت یا مقام پر اضافی ٹرانسفارمر لگا کر الگ بجلی کنکشن لینے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل ایک جگہ پر صرف ایک ہی کنکشن دیا جاتا تھا۔حکومتی فیصلے کے مطابق الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز کے لیے خصوصی اور نسبتا سستا ٹیرف متعارف کروایا گیا ہے، جس کے تحت صارفین صرف چارجنگ اسٹیشن کے آپریشنز کے لیے بجلی استعمال کر سکیں گے۔تاہم واضح کیا گیا ہے کہ اگر کنکشن کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال کیا گیا تو بجلی کی سپلائی منقطع کر دی جائے گی اور اضافی بلز بھی وصول کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں