چار ماہ گزرنے کے باوجود کمالیہ میں الیکٹرو بسز کا آغاز نہ ہوسکا

کمالیہ(نامہ نگار)ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح ہوئے چار ماہ گزر نے کے باوجود کمالیہ میں بس سروس نہ چل سکی ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جدید الیکٹرک بس سروس کا تحفہ دیے جانے کے بعد تحصیل کمالیہ میں شدید ردعمل سامنے آ گیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب ضلع کی دیگر تحصیلوں کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کی جا رہی ہے تو کمالیہ کو آخر کس بنیاد پر نظر انداز کیا جا رہا ہے ؟ عوام کا مقف ہے کہ کمالیہ ضلع کا ایک بڑا اور اہم شہر ہے جہاں روزانہ ہزاروں افراد تعلیم، روزگار اور کاروبار کے سلسلے میں سفر کرتے ہیں، مگر انہیں آج بھی جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر نہیں۔ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی سے مطالبہ کیا ہے کہ کمالیہ کے ساتھ امتیازی رویہ ختم کرتے ہوئے فوری طور پر الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا جائے تاکہ عوام بھی اس ریلیف سے مستفید ہو سکیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر دیگر شہروں کو یہ سہولت مل سکتی ہے تو کمالیہ کے عوام بھی اس کے مساوی حق دار ہیں اور انکے جائز مطالبے پر فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں