چار منشیات فروش قانون کی گرفت میں آ گئے

گوجرہ (نامہ نگار) پولیس نے چارمنشیات فروشوں کو قابو کر کے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کر لی۔معلوم ہواہے کہ پولیس نے دوران گشت مخبری ہو نے پر تین مختلف مقامات پر کارروائی کر تے ہو ئے اعجاز عرف ججی سکنہ حسنیہ کالونی گوجرہ کے قبضہ سے 60 گرام آئس، ملزم اللہ دتہ سکنہ 371 ج ب کے قبضہ سے 60 گرام آئس ، ملزم اویس سکنہ سمن زار کالونی گوجرہ کے قبضہ سے 59 گرام آئس جبکہ ارسلان کوچھاپہ مار کراس کوگرفتار کرلیا اور اسکے قبضہ سے2300 گرام چرس برآمد کرلی۔تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں