چمن آئس بار پر چھاپہ،رنگ رلیاں مناتے درجن سے زائد مرد و خواتین گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی ایس پی سرگودھا روڈ سرکل وقار عظیم نے ماتحت عملہ کے ہمراہ عثمان ٹائون میں واقع چمن آئس بار پر کامیاب چھاپہ مار کر رنگ رلیاں مناتے درجن سے زائد مرد وخواتین کو گرفتار کر لیا، سرگودھا روڈ پولیس نے سب انسپکٹر اﷲ دتہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سرگودھا روڈ سرکل وقار عظیم کو اطلاع ملی تھی کہ عثمان ٹائون میں واقع چمن آئس بار قحبہ خانہ کی شکل اختیار کرچکا ہے اور اس کے مالکان نعمان ولد محمد خان سکنہ اسلام نگر اور عظیم ولد سلیم سکنہ حاجی آباد جوڑوں سے رقوم وصول کر کے انہیں جگہ فراہم کرتا ہے۔ چمن آئس بار کی آڑ میں قحبہ خانہ چلایا جا رہا ہے جس پر انہوں نے اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ چھاپہ مارا تو وہاں پر درجن سے زائد نوجوان لڑکے اور لڑکیاں رنگ رلیاں منانے میں مصروف تھے۔ جس پر رنگ رلیان منانے والے ابرار’ محب علی وغیرہ درجن بھر مرد وخواتین کو قابو کر کے تھانہ کی حوالات میں بند کر دیا۔ تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے سب انسپکٹر اﷲ دتہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں