فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری چوہدری ضمیر گجر صدرپنجاب شمالی میاں راشد حفیظ محمد رفیق لودھی ودیگر ذمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک میں ہونیوالے ہولناک بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کیخلاف کھلی دہشتگردی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کے لیے مسلسل سازشیں کر رہی ہیں، مگر پوری قوم ان عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ذمہ داران نے کہا کہ چمن پھاٹک جیسے حساس علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس نظام میں سنگین خامیاں موجود ہیں۔ حکومت اور متعلقہ ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر اور سہولت کاروں کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔




