فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چناب کلب کے 24 نومبر کو ہونیوالے الیکشن کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں’7امیدواروں میں مقابلہ ہو گا، پروگریسو الائنس کے چار امیدوار رانا حیدر نواز’ ایم ایس مجاہد ہسپتال ڈاکٹر خالد محمود فخر’ میاں عاطف محمود اور بلال حیدر شیخ جبکہ گریٹر الائنس کے تین امیدوار شیخ یاور منیر’ ہارون رفیق چوہدری اور عمران شاہد بسرا میدان میں ہیں۔ چناب کلب میں جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ ہر امیدوار اپنی کامیابی کیلئے گھر گھر جا کر کمپیئن کر رہا ہے جبکہ کلب ممبران بھی اپنے اپنے امیدوار کی کامیابی کیلئے اپنے اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دینے کیلئے قائل کر رہے ہیں۔ دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری’ چناب کلب میں ممبران کی خوب گہماگہمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ 24نومبر بروز منگل کو سالانہ اجلاس کے بعد شام 3 بجے سے رات 10 بجے تک پولنگ ہو گی اور کامیاب ہونے والے امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے سیکرٹری چناب کلب ہو گا۔




