اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف 30نومبر سے روس اور ایران کے اہم سرکاری و کثیرالجہتی دوروں پر روانہ ہونگے وزیر اعظم اپنے دورہ روس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو آئندہ سال پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کے پہلے دورے کی باضابطہ دعوت دینگے۔




