چنگ چی رکشہ اور سکوٹی میں تصادم’ 14 سالہ بچی جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چنگ چی رکشہ اور سکوٹی میں تصادم’ 14سالہ بچی جاں بحق’ 3 افراد زخمی۔ تفصیل کے مطابق پینسرہ روڈ 79 پھاٹک کے قریب چنگ جی رکشہ اور سکوٹی میں تصادم کے نتیجے میں سکورٹی سوار 14سالہ ربیعہ جاں بحق جبکہ اس کی بڑی بہن انابیہ’ رکشہ سوار غفوراں بی بی اور رکشہ ڈرائیور عبدالحمید زخمی ہو گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کرتے ہوئے رکشہ قبضے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں