چنیوٹ میں فرقہ واریت یا نفرت کی سیاست کیلئے کوئی جگہ نہیں

چنیوٹ(بیوروچیف) وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ چنیوٹ نے ایک بار پھر مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے، برداشت اور قومی یکجہتی کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اتحاد، باہمی احترام اور امن کے فروغ کے ذریعے ہر بڑے مذہبی اجتماع کو خوش اسلوبی سے منعقد کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یوم عاشور کے مثالی انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تمام متعلقہ اداروں نے مربوط حکمت عملی کے تحت بہترین انتظامات کیے جن کے نتیجے میں مرکزی تعزیہ جلوس اور تمام مجالس انتہائی پرامن اور منظم ماحول میں اختتام پذیر ہوئیں۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے چنیوٹ میں یوم عاشور کے مرکزی تعزیہ جلوس میں اپنے ڈیرے کے باہر شرکت کی جہاں انہوں نے جلوس کے شرکا اور عزاداروں سے ملاقات کی اور مختلف انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چنیوٹ تاریخی طور پر مذہبی رواداری، بین المسالک ہم آہنگی اور باہمی احترام کی علامت رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں