چنیوٹ(نامہ نگار)ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ محمد جاوید اقبال کے جنم دن کے موقع پر سرپر ست اعلی ڈسٹرکٹ پریس کلب سرور علی چوہدری نے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں سابق جنرل سیکریٹری مرتضی ہیرو، ساجد منیر کالرو، چوہدری دلشاد، قیصر احمد بھٹی، ملک سردار،راجہ ریاض احمد خان،صدر یونین آف جرنلسٹس ڈاکٹر خالد یاسین ودیگر ممبران نے شرکت کی محمد جاوید اقبال نے کہا کہ میں تمام ممبران و سرپرست اعلی کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے لئے تقریب کا انعقاد کیا۔




