گوجرہ (نامہ نگار) چورو ں نے گوجرہ سر کل میں ادوھم مچا دیا متعدد گھرو ں و دکا نو ں کا صفا یا کردیا۔ معلو م ہوا ہے کہ نامعلو م چور محلہ نیو پلا ٹ کے سردار حسین کے گھر دا خل ہوگئے اور کمرو ں کے تالے توڑ کر ہزارو ں روپے نقدی، لا کھو ں روپے ما لیت کے طلا ئی زیورات اور دیگر گھریلو سا ما ن چوری کرلیا اور فرار ہو گئے، دوسری واردات میں نا معلو م چورو ں نے محلہ رحمت ٹاؤ ن کے جاوید اقبال کی فیکٹری کے تالے توڑ کر دو عدد قیمتی موٹریں چوری کرلیں تیسری واردات میں چک نمبر 299 ج ب کے ڈیرہ سے ہزارو ں روپے نقدی، قیمتی موبا ئل فون اسور دیگر سا ما ن چوری کرلیا اور فرار ہو گئے چوتھی واردات میں نامعلو م چورو ں نے چک نمبر 243 گ ب کلیا ن پور کے محمد شہزاد کی دکا ن کے تالے توڑ کر گرینڈر مشین، سپیئر پارٹس اور دیگر سا ما ن چوری کرلیا پا نچویں واردات میں نامعلو م چورو ں نے چک نمبر 434 ج ب اور چک نمبر 432 ج ب کے سکارپ ٹیوب ویلز کے تا لے توڑ کر لا کھو ں روپے مالیت کا سا ما ن چوری کر لیا اور فرار ہوگئے چھٹی واردات میں چک نمبر 356 ج ب کا نبیل مسیح چک نمبر 424 ج ب میں جا نورو ں کی ویکسئین کرنے کیلئے گیا جہا ں سے چورو ں نے اسکا موبا ئل چوری کرلیا اور فرار ہوگیا سا تویں واردات میں فارسٹ آ فیسر ساجد حسین نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ نامعلو م چورو ں نے چک نمبر 310 ج ب کی حدود میں نہر جھنگ برانچ سے چھ لا کھ روپے مالیت کے درخت چوری کر لئے ہیں تھا نہ سٹی و صدر پو لیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے چورو ں کی تلا ش شروع کردی ہے۔




