جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ عدیل مصطفی نے 3رکنی گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے دوران تفتیش ملزمان کی نشاہدہی پر 21لاکھ روپے نقدی و اسلحہ برآمد کر لیا ہے،گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی راہزنی چوری کی 41وارداتوں کا اعتراف کیاہے،تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹائون جڑانوالہ اختر وینس کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ عدیل مصطفی نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیتی راہزنی چوری کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ شعیب کو ساتھیوں افضال اور شفقت سمیت گرفتار کیا اور دوران تفتیش ملزمان کی نشاہدہی پر 21 لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی راہزنی چوری کی 41 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ڈکیتی راہزنی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کی گرفتاری سے علاقے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے 3 رکنی گینگ کی گرفتاری پر آر پی او فیصل آباد نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔




