فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غلام محمد آباد پولیس نے چھت پر سوئی لڑکی کو پتھر مارنے اور غلط اشارے کرتے ہوئے ہراساں کرنیوالے ہمسائے کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق رشیدآباد کے رہائشی محمد عامر نے بتایا کہ گزشتہ دنوں فیملی کے ہمراہ چھت پر سوئے ہوئے تھے جبکہ صبح اہلیہ نیچے چلی گئی اسکی بیٹی رابعہ چھت پر سو رہی تھی کہ ہمسایہ غلام عباس اپنی چھت پر پتھر مار کر رابعہ کو جگانے کی کوشش کر رہا تھا اور لڑکی کو غلط اشارے کر رہا تھا۔ پتھر کا شور سن کر اہلیہ چھت پر گئی تو اوباش ملزم غلام عباس فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزم کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔




