چھوٹے تاجر کٹھن حالات میں زندگی گزار رہے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب بھر میں غریب، محنت کش اور دیہاڑی دار طبقہ پہلے ہی مہنگائی، بیروزگاری اور کاروباری مشکلات کے بوجھ تلے دبائو ہوا ہے۔ چھوٹے دکاندا ر ، ریڑھی بان، سبزی فروش اور روزا نہ کی بنیاد پر رزق کمانے والے افراد انتہائی کٹھن حالات میں اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پالنے پر مجبور ہیں۔ ایسے میں اگر ان پر ناجائز جرمانوں اور سخت کارروائیوں کا اضافی بوجھ ڈال دیا جائے تو یہ عمل ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے متراد ف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حا لیہ دنوں مختلف علاقوں میں پیرا فور س کی جانب سے دکانداروں، سبزی فروشو ں اور چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد پر بھاری جرمانے عائد کیے جانے کی شکایات مسلسل سامنے آ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں