چیئرمین سینیٹ کا پاکستان امریکہ تعلقات میں وسعت پر زور

اسلام آباد/لاہور(بیورو چیف)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام، مشترکہ مقاصد اور مستقبل پر مبنی تعاون پر استوار ہیں۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے لاہور میں امریکی کونسل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات ، تجارتی روابط ، سرمایہ کاری، وفود کے تبادلوں اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار پر اعتماد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تاریخی اسلام آباد مذاکرات کی میزبانی پر خوشی ہے، جنہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست رابطے کے لیے ایک اہم موقع فراہم کیا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی روابط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، معدنیات، صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں