چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ پولیو ٹیموں کا جائزہ لینے کیلئے متحرک

چنیوٹ(نامہ نگار)چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹر کٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ثاقب منیر نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کی تصدیق کی۔وہ مختلف علاقوں میں گئے اور گھروں میں موجود بچوں کی انگلیوں پر نشانات چیک کئے۔انہوں نیپولیو ٹیموں کا ریکارڈ بھی دیکھا۔انہوں نے واضح کیا کہ مہم کے سوفیصد اہداف کی تکمیل کیلئے سرگرم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں