چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام نوجوانوں کیلئے حکومت کا انقلابی اقدام ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام 2026-27کے تحت ویٹرنری گریجویٹس (ویٹس) اور پیرا ویٹرنری پروفیشنلز (پیرا ویٹس ) کے انتخاب کیلئے انٹرویوز ڈپٹی کمشنر کمپلیکس چنیوٹ میں منعقد ہوئے۔ انٹرویو ز کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) واثق عباس ہرل نے کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹا ک چنیوٹ ڈاکٹر عطا سبحانی،ڈاکٹر شہباز احمد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، ڈاکٹر محمد ناصر بھایہ اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ پیتھالوجی یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد اور ڈاکٹر محمد آصف اے ڈی آئی او موجود تھے۔سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد تمام اہل امیدواروں کے انٹرویوز لئے۔ انٹرویوز کا عمل شفافیت، میرٹ اور حکومتی ہدایات کے مطابق مکمل کیا گیا۔ڈاکٹر عطا سبحانی نے کہا کہ چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام نوجوان لائیوسٹاک پروفیشنلز کو عملی تجربہ، پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیتوں میں اضافے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے حکومت پنجاب کا ایک اہم اور انقلابی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو اپنے شعبے میں عملی مہارت حاصل کرنے اور مستقبل میں بہتر پیشہ ورانہ کردار ادا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں