فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی چیف منسٹر گیمز میں رجسٹریشن کرانے کیلئے تاریخ 5 نومبر 2026تک بڑھا دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ سپور ٹس آفیسر ساجدہ لطیف کی اطلاع کے مطابق اگر کوئی بچہ یا نوجوان کھلاڑی اس وقت کسی سکول یا کالج میں زیر تعلیم نہیں ہے تو وہ بھی چیف منسٹر گیمز میں حصہ لینے کے لئے رجسٹریشن کرا سکتا ہے۔ کھلاڑیوں کی سہولت کے لئے الفتح سپورٹس کمپلیکس ای لائبریری میں خصوصی رجسٹریشن کانٹر قائم ہے۔ کوچز،یونین کونسلز اور محلوں سے تعلق رکھنے والے تمام کھلاڑی اپنا قومی شناختی کارڈ (یا بے فارم)، والد کے شناختی کارڈ کی کاپی اور اپنی تصویر لے کر الفتح اسپورٹس کمپلیکس کے کانٹر پر جا کر فوری رجسٹریشن کرائیں اور مقابلوں میں حصہ لے کر لاکھوں روپے کے انعامات جیتنے کا موقع حاصل کریں۔




