چین کی 10امریکی فوجی کمپنیوں کی برآمدات پر پابندی

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے امریکی عائد پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے 10امریکی فوجی کمپنیو ں کی برآمدات پر پابندی لگا دی۔ چینی وزارتِ تجارت کے مطابق 10امریکی فوجی کمپنیوں کو دہرے استعمال (dual-use) یعنی ایسے سامان کی سپلائی روک دی گئی ہے جو فوجی اور غیر فوجی دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام چین کی قومی سلامتی کے تحفظ اور امریکی حکومت کی جانب سے چینی فوجی کمپنیوں کی نام نہاد فہرست میں غلط توسیع کا جواب دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں