ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر ساہیوال میں کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی

ساہیوال(بیورو چیف) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن بشارت نبی کی خصوصی ہدایات پر کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن پاکپتن کاشف ہاشمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مجسٹریٹ کی زیر نگرانی کامیاب ریڈکرکے محکمہ ایجوکیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایجوکیشن) BSـ17 پاکپتن محمد سجاد کو شہری سے ـ/40,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاـ اور نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے گئے۔ اس بابت تھانہ اینٹی کرپشن پاکپتن میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں