فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز فیسکو انجینئر محمد سعید رضا کو واپڈاکی رسہ کشی ٹیم کا منیجر تعینات کردیاگیا۔واپڈا اسپورٹس بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر واپڈا اسپورٹس بورڈ کی منظوری سے مرد و خواتین ٹیموں کے انتظامی امور میں بہتری کے لیے اہم تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔اس سلسلے میں انجینئر محمد سعید رضا کو منیجر ٹگ آف وار ٹیم مقررکیاگیاہے۔واپڈا اسپورٹس بورڈ کی جانب سے اس امر کا اظہار کیا گیاہے کہ انجینئر محمد سعید رضا اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، انتظامی تجربے اور کھیلوں سے وابستگی کی بدولت ٹگ آف وار ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔واپڈا سنٹرل ٹگ آف وار ٹیم کے کوچ ساجد علی، اسسٹنٹ کوچ محمد یسین، کلیم اللہ، محمد رضا عباس اور دیگر کھلاڑیوں نے محمد سعید رضا کو بطورمنیجر واپڈاٹگ آف وار تعینات ہونے پر ان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انہیں تہہ دل سے مبارکباد دی۔جبکہ فیسکوسپورٹس ایسوسی ایشن اور فیسکو افسران و ملازمین کی جانب سے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے اور نیک تمناں کا اظہار کیاگیاہے۔




