فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید 41 مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوںکا مال واسباب لے اڑے’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے گئے جبکہ اوباش افراد سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو کر دیا، تین خواتین اور تین نوجوانوں کو اغواء کر لیا گیا’پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق رضا آباد کے علاقہ بلال پارک کی رہائشی (ف) کو اوباش ملزم امتیاز نے بے آبرو کر دیا، جھنگ بازار کے علاقہ سیف آباد کے لیاقت کی بیٹی (ل) کو نامعلوم ملزمان، ملت ٹائون کے علاقہ ظفر کالونی کے رضا کی بیٹی (ک) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی، تاندلیانوالہ کے علاقہ 424گ ب کے ےٰسین کی بیٹی (الف) کو ملزمان عبداللہ وغیرہ نے اغواء کر لیا’کھرڑیانوالہ کے علاقہ 216ر۔ب کے ظفر کا بیٹا عبدالرزاق، 76ر۔ب کی مافیہ بی بی کا بیٹا صائم اور گڑھ کے علاقہ ٹھٹھہ پھلروان کی رخسانہ بی بی کا شوہر منور گھر سے کام پر گیا واپس نہ آیا، پولیس مصروف تفتیش ہے، جھنگ بازار کے علاقہ لطیف پارک کے فیض رسول کے گھر کے تالے توڑ کر چور لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے، امام بارگاہ چوک کے قریب محمد علی سے 26ہزار وفون، 216ر۔ب کے عصمت اللہ سے پونے دو لاکھ چھین لیا، داتا پارک کے شہباز علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی وسامان چوری، ملک پور کے قریب محمد علی سے 25ہزار وفون، غلام محمد آباد سیم نالہ کے قریب اصغر سے 12ہزار وفون چھین لیا، 198ر۔ب کے شاہد علی کی دکان سے قیمتی سامان چوری، 192ر۔ب کے سلیم کے رقبہ سے ٹیوب ویل چوری، 113ج ب کے عامر علی سے 74ہزار وفون چھین لیا، 45ج ب کے قریب بلال سے70ہزار وفون چھین لیا، راجباہ روڈ پر اخترمحمود کے سٹال سے 2لاکھ کے ٹریک سوٹ چوری، ستیانہ روڈ پر نعمان سے 55ہزار وفون چھین لیا، 73ج ب کے علی رضا کی دکان کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری، 275ج ب کے اسلم کی اہلیہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، 37ج ب کے ذیشان کے رقبہ سے سولر سسٹم چور لے اڑے، 67ج ب کے مقبول سے نقدی لوٹ لی، 352گ ب کے اختر علی سے 46ہزار وفون، 73گ ب کے اقبال سے 1لاکھ وفون چھین لیا، 363گ ب کے مختار کے رقبہ سے انورٹر چوری، 263گ ب کے غفور کے گھر کا صفایا کردیا گیا’ 279گ ب کے نذیر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی چوری، 266ر۔ب کے کاشف کے گودام سے سامان چوری، 58ر۔ب کے فرمان علی سے 1لاکھ وفون چھین لیا، 412گ ب کے ظفر اقبال کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 602گ ب کے شہباز کی حویلی سے مویشی چوری، 606گ ب کے فقیر حسین کے رقبہ سے ٹیوب ویل چوری، پٹھان چوک کے قریب غلام مرتضیٰ سے 1لاکھ وفون، 514گ ب کے علی حمزہ سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، سمندری روڈ پر سفیان کے سے2لاکھ کا تانبا چور لے گئے، دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں رضا آباد گلی نمبر8سے غلام محی الدین، تیمور ٹریول سے لیاقت، فیصل ہسپتال سے دانیال، کھرڑیانوالہ کے اعظم، 266ر۔ب کے شفیق محمد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔




