ڈاکوؤں اور چوروں نے”ات ”مچا دی،آج پھر37وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید37وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے۔ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں ، رکشے اور لاکھوں کے مویشی چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی تفصیل کے مطابق کارخانہ بازار مکی مارکیٹ کے قریب عامر علی سے جھپٹا مار کر بیگ چھین لیا، بیرون جھنگ بازار احمد فاروق سے10ہزار و فون چھین لیا، الیاس پارک کے قریب حجرے سے2ہزار و فون، فیض آباد کے ساجد سے50ہزار چھین لیے، رسول پارک کے شہباز سے نقدی، طلائی انگوٹھی چھین لی،مدینہ ٹائون کینال روڈ پر عمر زاہد سے10ہزار و فون چھین لیا، منصور آباد 80مربعہ کے طاہر کی چھت سے مرغیاں چوری،109ج ب کے عابد حسین کے گھر سے سولر انورٹر چوری، 126ر۔ب سالار والا کے عامر کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 157ر۔ب کے عمران سے نقدی و فون چھین لیا،اویس نگر کے آصف کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، سیالوی کالونی کے عبداللہ سے نقدی و فون، 225ر۔ب کے نعمان سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا، 209ر۔ب کے اویس کے گھر کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری،215ر۔ب کے عمران سے نقدی، طلائی گھڑی چھین لی، سندھو ٹائون کے اشرف سے نقدی و فون چھین لیا، علی ٹائون کے محمد سلیم کے گھر سے سولر پلیٹس چور لے گئے،65گ ب کے محمد یونس سے30ہزار و فون، 110گ ب کے طیب سے نقدی و فون چھین لیا،39گ ب کے خورشید کی دکان سے قیمتی سامان چوری،276گ ب کے محمد عمران کے رقبہ سے سولرسسٹم چوری، 100گ ب کے نبیل کے گھر کے باہر سے بکرے چوری،74ر۔ب کے قریب اکرم سے موٹر سائیکل نقدی چھین لی،266ر۔ب کے اسامہ سے30ہزار و فون چھین لیا، مکوانہ کے حبیب الرحمن کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و فون چوری،509گ ب کے طیب کے ڈیرہ سے بھاری مالیت کا سامان چور لے اڑے۔ دیگر وارداتوں کے دوران بھی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات ، نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے۔ علاوہ ازیں رفیق کالونی کے محمد اعظم، منٹگمری بازار کے معاویہ، باہو والا کے ذیشان، سبز منڈی غلام محمد آباد سے شاہد، خالصہ کالج کے قریب لیاقت علی، علی ٹائون کے شاہد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس تلاش و بسیار کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں