ڈاکوؤں اور چوروں نے”ات ”مچا دی’44وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پولیس ناکام، آج پھر مزید44وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کا گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہری موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم ہوگئے، جبکہ اوباش افرادنے سبز باغ دکھا کر3لڑکیوں کو بے آبرو، 4خواتین اور2لڑکوں کو اغوا کر لیا’پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق صدر کے علاقہ صادق ٹائون کی(ک) کو ملزم شہباز، جڑانوالہ کے علاقہ124گ ب کے فیاض مسیح کی بیٹی(م) کو ملزم سخاوت،سمندری کے علاقہ 462گ ب کے آصف مسیح کی بیٹی(ت) کو اوباش ملزم نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، سول لائن کے علاقہ پی ایم سی کالونی کے مظہر کی بیٹی(ت) ،بٹالہ کالونی کے علاقہ224ر۔ب کے عبدالرزاق کی ہمشیرہ(س) ، آبادی وزیر خان کے سلیم مسیح کی بیٹی (ص) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان،کھرڑیانوالہ کے علاقہ مکوآنہ کے عصمت کی اہلیہ (س) کو اوباش ملزم ناصر وغیرہ نے اغوا کر لیا’ منصور آباد کے علاقہ ملک پور کے شاہزیب کا بھائی شہروز اور نشاط آباد کے قاسم کا بھتیجا گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے’پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ امین پور بازار کے باہر پریس مارکیٹ کے قریب زوہیب سے ساڑھے چار لاکھ چھین لیے، گرونانک پورہ کے قریب شیراز سے 30ہزار وفون، ریلوے کالونی کے قریب ثقلین سے جھپٹا مار کر بیگ چھین لیا، رسول پارک کے شعیب عاصم سے 45ہزار وفون چھین لیا، دائود چوک کے قریب مجاہد سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا، 46ج ب کے اصغر علی کے گھر سے بکرے چوری، غلام محمد آباد نمبر2 کے سلیم کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری، نشاط آباد گلی نمبر11 کے عبدالحمید سے 2ہزار وفون چھین لیا، 160ر۔ب کے صابر مسیح سے13ہزار وفون چھین لیا، 110ج ب کے ارشد کی گاڑی سے سامان چوری، 257ر۔ب کے امجد فاروق کی حویلی سے بکرے چوری، 256ر۔ب کے عمر دراز کے ڈیرہ سے مویشی چوری، مچھلی فارم کے قریب ارشد سے نقدی وفون چھین لیا، 38ج ب کے سیف الرحمن سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 46ج ب کے فدا حسین سے نقدی وفون، 61گ ب کے سلطان سے 10ہزار، 66گ ب کے وقار سے 5ہزار وفون، 62گ ب کے وقار سے 30ہزار وفون، 374گ ب کے محمد علی سے 74ہزار وفون، 366گ ب کے لیاقت کی حویلی سے مویشی چوری،مکوآنہ کے سعید کے گھر سے قیمتی سامان چوری، کھرڑیانوالہ کے قریب ثمر عباس سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 393گ ب کے قریب حسنین سے جھپٹا مار کر فون ،قصبہ تاندلیانوالہ کے غلام حسین کے ڈیرہ سے مویشی چوری،392گ ب کے اشرف کے رقبہ سے سولر سسٹم چوری، 619گ ب کے صادق کی حویلی سے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں محمود آباد کے فخر عباس کی کار، گلبرگ روڈ سے مقصود احمد، ڈی گرائونڈ سے اکبر، سیف الرحمن، ملک پور کے امداد حسین، ستیانہ روڈ پر احمد علی، سمندری روڈ سے فیصل علی، منور کالونی کے ریحان شہزاد، دربار صوفی برکت سے راج ولی، عید گاہ روڈ جڑانوالہ سے عمران صدیق، 61گ ب کے حسنین اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں