گوجرہ(نامہ نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو مال وزر سے محروم کردیا ۔معلوم ہوا کہ چک نمبر 342 ج ب کا محمد رفیق موٹر سائیکل نمبری BME9308 پر سوار ہو کر گاؤں جارہا تھا کہ چک نمبر343 ج ب کے قریب نامعلوم ڈاکوؤ ں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اسکے قبضہ سے موٹر سائیکل،موبائل اور تین لاکھ روپے نقدی ، سمندری کے چک نمبر465گ ب کا رہائشی محمد رفیق اپنی اہلیہ اور اپنے عزیزکے ہمراہ تھانہ نواں لاہورکے علاقہ میں واپس آرہے تھے کہ راستہ میں نامعلوم ڈاکوئوں نے ان سے موٹر سائیکل ، 30 ہزاررپے نقدی اور قیمتی موبائل وغیرہ ۔ محلہ نشاط آبا د کامحمد ندیم اپنے موٹر سائیکل رکشہ پر سوارگوجرہ واپس آرہاتھاکہ تھانہ صدر کے علاقہ میں نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا 22ہزار روپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لئے۔چک نمبر 310ج ب کے محمد وقاص کے ڈیرہ مویشیاں میں داخل ہو کر چوروں نے دس لاکھ روپے مالیتی مو یشی چوری کر لئے۔ملت ٹاؤن کا زاہد علی اپنی موٹر سائیکل نمبری TSL8943پر سوار ہوکر جھنگ روڈ پر ایک کلینک پر آیا موٹر سائیکل کلنیک کے باہر کھڑی کرکے اندر چلا گیا واپسی پر موٹر سائیکل غائب پائی جو نا معلوم چور چوری کرلی۔محلہ قادری دربار کے فیض نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جو نا معلوم چورنے چوری کرلی اورکامیاب وارداتوں کے بعد فرار ہوگئے ۔




