ڈاکوؤں کے 4رکنی گروہ نے ماموں کانجن میں”ات”مچا دی،عوام عدم تحفظ کا شکار

ماموں کانجن(نامہ نگار) ڈاکوئوں کے چار رکنی گروہ نے آج پھر تین مختلف وارداتوں میں پانچ افراد سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فونز چھین لئے،مزاحمت پرحساس ادارے کے ملازم کو گولی مار کر زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق پہلے ڈاکوئوں کے چار رکنی گروہ نے پہلے چک 507روڈ پر 509گ ب کی حدود میں نہر پل کے قریب گھر جاتے ہوئے چک507گ ب کے دوبھائیوں رحمن اور سبحان کوروک کر 6ہزار روپے نقدی اور90ہزار مالیت کے موبائل فون سے محروم کردیا اور فرار ہوئے دوسری واردات بھی اسی چاررکنی گروہ نے چک 508گ ب کے قریب کی جہاں پہلے ایک موٹر سائیکل سوار شاہد ولد ریاض سے گن پوائنٹ پر 20ہزار نقدی چھینی پھر چک196گ ب کے رہائشی مدثر ولد اصغر علی سے چار ہزار نقدی چھینی اسی اثنا میں حاضر سروس فوجی غلام حسین اپنی اہلیہ کے ہمراہ رکشہ پر وہاں پہنچ آیا جس نے لوٹنے کی کوشش پر مذاحمت کی تو ایک ڈاکو نے اس پر فائر کردیا جواسکی کمر میں لگنے سے وہ زخمی ہوگیا ڈاکو فرار ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں