فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 107مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5لڑکیوں اور 2لڑکوں کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ 100 ج ب کی بلقیس بی بی کی بیٹی (ن) کو ملزمان سمیع اﷲ وغیرہ’ ملت ٹائون کے علاقہ 202 رب کے محی الدین کی بیٹی (س) کو نامعلوم’ سرگودھا روڈ کے علاقہ نیو گرین ٹائون کے شان علی کی اہلیہ (آ) کو نامعلوم’ روڈالہ روڈ کے علاقہ 363 گ ب کی حلیمہ بی بی کی بیٹی (ش) کو افضل وغیرہ’ غلام محمد آباد کے علاقہ جمیل ٹائون کے عرفان کی جواں سالہ بیٹی (م) کو ہوس کا نشانہ بنانے والا ملزم طاہر پکڑا گیا’ مدینہ ٹائون کے علاقہ کہکشاں کالونی کی شہناز بی بی کا بیٹا گلزار اور روشن والا کے علاقہ 80 گ ب کی نجمہ بی بی کا بیٹا محمود علی گھر سے کھیلنے کیلئے نکلا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ اقبال سٹیڈیم کے قریب اعظم سے 43ہزار’ فون’ چناب کلب چوک میں احسن رضا سے 23ہزار’ فون’ سول ہسپتال کے قریب ظفر اقبال سے 50ہزار روپے’ فون’ جی ٹی ایس چوک کے قریب افضل سے جھپٹا مار کر فون’ بانساں والی گلی کے قریب عامر شہزاد سے 28ہزار روپے’ فون چھین لیے’ میاں ٹائون کے یٰسین کی دکان سے لاکھوں کی بیٹریاں چوری’ غلام محمد آباد کی کنول بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ سینٹ کیتھولک چرچ کے تالے توڑ کر چور بھاری مالیت کا سامان لے اُڑے’ عیسیٰ نگری کے نذر محمد کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان لوٹ لیا’ مرضی پورہ کے رفیق کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ رفیق کالونی کے خالد محمود کے گھر سے سامان چور لے اُڑے’ کلیم شہید کالونی کے ڈاکٹر حسین ضمیر سے لیپ ٹاپ’ فون’ نڑوالا روڈ بنک سٹاپ کے قریب اشرف سے نقدی’ فون’ سوساں روڈ پر انور خان سے نقدی’ فون’ اکبر چوک میں ذیشان سے جھپٹا مار کر فون’ کشمیر روڈ پر ہارون سے جھپٹا مار کر پرس’ بیس لائن کے قریب علیم کے ڈیرہ سے سامان چوری’ بھائی والا سٹاپ کے قریب تنویر احمد سے نقدی’ فون’ 201 رب کے حسن کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ گٹی گرڈ اسٹیشن کے قریب عثمان کے 8پارسل چھین لیے’ شاہین چوک کے قریب فیض رسول سے نقدی’ فون’ میزان بنک جھمرہ روڈ کے قریب صفدر سے ڈیڑھ لاکھ’ 191 رب کے عابد حسین سے 30ہزار روپے’ فون’ 67 ج ب کے مزمل سے 17ہزار روپے’ فون’ سدھار کے افضل سے 5ہزار روپے’ فون’ 245 رب کے محمد خان سے موٹرسائیکل’ 67 ج ب کے عثمان سے نقدی’ فون چھین لیا’ 245 رب کے عدنان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 64 ج ب کے عبدالرحیم سے 18ہزار روپے’ فون’ 67 ج ب کے بلال سے 10ہزار روپے’ فون’ 245 رب کے ثناء اﷲ سے موٹرسائیکل’ 241 رب کے اﷲ دتہ کا گھر لوٹ لیا’ وارث پورہ کے بلال سے ساڑھے تین لاکھ’ گلشن اقبال کالونی کے اسرار احمد کا گھر لوٹ لیا گیا’ ستارہ کالونی کے طاہر حمید سے 62ہزار روپے’ چکی چوک ستارہ کالونی کے واحد خان سے 60ہزار روپے’ فون’ شیخانوالہ کے شہزاد سے جھپٹا مار کر فون’ مراد کالونی کے ملک احسان سے 25ہزار روپے’ فون’ گنیش مل روڈ پر ناصر سے 8لاکھ’ لیپ ٹاپ چھین لیا’ یوسف ٹائون کے عبدالرئوف سے نقدی’ فون’ ستیانہ روڈ پر عمر حیات کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری’ بخاری ٹائون کے قریب زاہد سے جھپٹا مار کر فون’ اقبال نگر میں حسنین علی سے پرس’ خان ماڈل کالونی کے راشد سے 10ہزار روپے’ فون’ یٰسین چوک کے قریب عمران سے نقدی’ فون’ 80مربع روڈ پر ندیم سے موٹرسائیکل’ جلوی مارکیٹ کے قریب بلال سے 40ہزار روپے’ فون چھین لیا’ جڑانوالہ ریلوے پھاٹک کے قریب محمد حنیف سے موٹرسائیکل’ 240 گ ب کے قریب عامر سہیل سے 68ہزار روپے’ فون’ محلہ اسماعیل آباد کے بشیر احمد سے سوا لاکھ چھین لیا’ 115 گ ب کے لیاقت علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ 114 گ ب کے عباس سے 30ہزار روپے’ فون’ 57 گ ب کے رمضان سے 61ہزار روپے’ فون’ 101 گ ب کے غلام یٰسین سے 1لاکھ روپے’ فون’ 229 گ ب کے طیب سے نقدی’ فون’ 37 گ ب کے عمران سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 26 گ ب کے اسرار احمد سے 15ہزار روپے’ فون’ 379 گ ب کے غضنفر سے 92ہزار روپے’ فون’ 628 گ ب کے رشید کی حویلی سے مویشی’ 651 گ ب کے اعظم سے 22ہزار روپے’ فون’ 266 رب کے سفیان کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری’ 205 رب کے آصف سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 610 گ ب کے مولا داد کی حویلی سے بکرے’ قصبہ تاندلیانوالہ کے ماجد علی سے 28ہزار روپے’ فون’ 621 گ ب کے احمد یار کے ڈیرہ سے مویشی’ 494 گ ب کے اقبال سے 67ہزار روپے’ فون’ سمندری کے عبدالمجید سے 3لاکھ’ کالج چوک کے قریب عظیم سے دو لاکھ روپے چھین لیے’ لاری اڈا سمندری کے قریب شاہد حسین سے اڑھائی لاکھ’ لیڈی پارک کے قریب زین علی سے 62ہزار روپے’ فون’ 221 گ ب کے امان اﷲ کے ڈیرہ سے مویشی’ 136 گ ب کے آصف سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں سیرینا ہوٹل پارکنگ سے اویس’ کوتوالی روڈ سے عبدالرزاق’ لیاقت آباد سے عبدالرحمن’ نڑوالا چوک سے ثقلین’ ڈیرہ سائیں قبرستان سے حبیب اﷲ’ رضاآباد کے ناصر اقبال’ ڈوگر بستی سے علی رضا’ سٹی ٹرمینل سے سہیل اسلام’ تیمور اڈا سے عدیل’ فیضان مدینہ سے عمیر امتیاز’ ڈوگر چوک کے کاشف’ فیضان مدینہ چوک سے محسن شریف’ اکبر چوک سے جہانگیر’ سرگودھا روڈ سے مظہر اقبال’ 275 ج ب کے عامر ستار’ جنرل ہسپتال حسیب شہید کالونی سے محمد حسین’ جوالانگر سے حنان’ سمن آباد کے فہیم’ ناظم آباد کے علی حسن’ 228 رب کے مدثر’ ناظم آباد کے محمد علی’ ٹی اینڈ ٹی کالونی سے منیر احمد’ گلشن جیلانی ٹائون تاج محل ہوٹل کے باہر سے تجمل حسین’ ڈیفنس ویو کے احسان’ 39گ ب کے محمد عمر’ نوید مسیح’ 200 رب کے بابر شہزاد’ قصبہ ماموں کانجن کے امان اﷲ’ 208 گ ب کے راشد اور دیگر کی موٹرسائیکلوں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔




