12

ڈاکے،چوریوں کا سلسلہ تھم نہ سکا،آج پھر82وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’آج پھر مزید82وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’نقدی’قیمتی سامان’موبائل فونز چھین کر لے گئے’درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے’جبکہ اوباش افراد نے دوشیزہ کو بے آبرو’دو لڑکیوں اور ایک نوجوان کو اغواء کرلیا،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق وویمن پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے اقراء نے بتایا کہ کینال روڈ پر اوباش ملزمان شاہ زیب اور عدیل نے بے آبرو کردیا’غلام محمد آباد کے علاقہ عثمان غنی کے اوباش غلام سرور کی جواں سالہ بیٹی(خ) نشاط آباد کے علاقہ 5ج۔ب کی گلناز کی بیٹی(ع) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا۔باہلک کے علاقہ608گ ۔ب کے رہائشی عالم کا 17سالہ بیٹی محمد عون گھر سے کھیلنے کیلئے گیا واپس نہ آیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔جبکہ اسلام نگر کے رضوان حیدر سے سوالاکھ روپے،لیپ ٹاپ،میاں ٹرسٹ ہسپتال کے قریب دانش سے3لاکھ لوٹ لیے،چنیوٹ بازار کے قریب سبحان سے جھپٹا مار کر قیمتی فون،سرگوھا روڈ سے وقاص سے41ہزار روپے،نذیر ہوٹل کے قریب حسنین سے جھپٹا مار کر فون،مدن پورہ کے قریب احسن احمد سے نقدی و فون،غلام محمد آباد چونگی سٹاپ کے قریب شہزادکی دکان سے لاکھوں کا سامان چورلے گئے۔نادر ٹائون کے قریب سرور سے نقدی و فون،منصور آباد گلی نمبر4کے ابوبکر کے گھر کے تالے توڑ کر سامان چوری،امین ٹائون کے عبدالرحمن سے سوا لاکھ روپے،128ر ۔ب کے مظہر علی سے3سو روپے و فون،8ج۔ب کے قریب وسیم عباس سے85ہزار،ظفر کالونی کے عمران کے گھر کا صفایا کردیا،گھونہ روڈ پر ظہیر الحسن سے موٹرسائیکل،202ر ۔ب بھائی والا کے عثمان علی سے موٹرسائیکل چھین لیا،مدینہ ہسپتال کے قریب امان اللہ سے فون،گلستان میرج ہال کے باہر عاصم سے85ہزار،تنویر احمد سے70ہزار و فون لوٹ لیا’ خالد آباد کے وسیم عباس کے گھر سے لاکھوں کا مال و زر لوٹ لیا گیا’ گلستان کالونی کے فاروق سے نقدی و فون،جامعہ چشتیہ چوک کے قریب سمرین سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا،گرین ٹائون کے عباس سے50ہزار،حاجی آباد میں عمران کے ٹمبر سٹور سے لاکھوں کی لکڑی کا سامان چور لے گئے،گرین ٹائون کے رضوان کی دکان سے80ہزار کا سامان چوری،لائلپور گیلریا میں کمپنی کا ملازم فیضان کے39عدد پارسل ہڑپ کرگیا،293ر۔ب کے خالد محمود سے سوا لاکھ چھین لیے،192ر۔ب کے حنیف کے ڈیرہ سے جانور چوری ہوگئے’ پریمیئر ملز قبرستان کے قریب منصور سے1لاکھ 83ہزار چھین لیے،سمن آباد کے شان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ،نقدی چوری، پل عبداللہ کے قریب عاقب علی سے نقدی و فون،215ر ۔ب کے ظفر اقبال کی دکان لوٹ لی، جلوی مارکیٹ کے قریب اویس سے11ہزار،چلڈرن ہسپتال کے قریب سہیل سے نقدی و فون،بوگنی کے قریب فرخ زمان سے سوا لاکھ،79گ۔ ب کے جاوید سے50ہزار روپے،لیپ ٹاپ چھین لیا،67ج ،ب کے خرم شہزاد سے دو لاکھ،67ج ب بلال سے6ہزار روپے و فون،ٹریفک آفس جڑانوالہ کے قریب سرور سے50ہزار،نڑوالا روڈ پر جاوید اقبال سے موٹرسائیکل،650گ ب کے نعیم اسلم سے47ہزار،145گ ب کے سعد سے20ہزار،موضع لنڈیانوالہ کے ظفر اقبال سے 15ہزار،653گ ۔ب کے افتخار سے 20ہزار،230گ ۔ب کے صبور سے15ہزار،565گ ،ب کے ریاض سے20ہزار،گڑھ کے لیاقت علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،467گ ب کے اویس سے موٹرسائیکل چھین لی،197گ ب کے ثناء اللہ کی حویلی سے مویشی چورلے گئے۔علاوہ ازیںحسیب شہید کالونی کے ماجد کی کار ،باغ جناح سے ارشاد احمد،الائیڈ ہسپتال سے محمد نعیم،سول ہسپتال سے محسن ریاض،زرعی یونیورسٹی سے نصیر احمد،کچہری چوک سے رضوان،علامہ اقبال یونیورسٹی سے نوید احمد،ریگل روڈ سے حسن،سنت پورہ سے محمد عامر،گورونانک پورہ سے عبدالحمید،حسن پورہ کے عدنان،نور آباد کے آصف،188ر ب کے علی حمزہ،سعید اجمل اکیڈمی سے تمیم مجید،لنڈا بازار سے احمد علی،محمود آباد کے عامر سہیل،سہیل آباد کے شفیق،سرفراز کالونی کے آصف،جڑانوالہ روڈ پر جاوید اقبال،225رب کے عبدالکریم،245ر ب کے ریحان،صابر علی،66ج ب کے ارشد مبارک کالونی کے ناصر،266ر ب کے ندیم اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور چوری لے اُڑے،پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باجود چوروں اور ڈاکوئوں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں