گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،250دکانیں سیل،55افراد گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں ۔اس ضمن میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں 16,583 مقامات کی چیکنگ کی گی،گرانفروشی پر 72,000 روپے جرمانہ، 250 دکانیں سیل، 55 افراد گرفتار بھی کیا گیا۔تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ: 5,880 انسپکشنزکی گئیں خلاف ورزی پر 20,500 روپے جرمانہ، 95 دکانیں سربمہر اور43 افراد کو گرفتار کیا گیا۔تحصیل گوجرہ: 4,573 انسپکشنز، 17,000 روپے جرمانہ، 76 دکانیں سیل، 8 گرفتار جبکہ تحصیل کمالیہ 3,072 انسپکشنز، 12,500 روپے جرمانہ، 50 دکانیں بند کیا گیا اس طرح تحصیل پیرمحل 3,058 انسپکشنز، 22,000 روپے جرمانہ، 29 دکانیں سیل اور 4 افراد کو گرفتاربھی کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ گرانفروشی کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے واضح ہدایات ہیں۔تاجران رمضان المبارک کے تقدس کو مدنظر رکھیں، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے باز رہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مارکیٹوں میں قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ، دو شفٹوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعینات ہیں،عوام فوری طور پر شکایات درج کرائیں، متعلقہ حکام فوری کارروائی کریں گے۔مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں