ڈاکے چوریاںعام،آج پھر63وارداتیں،شہری خوفزدہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید 63وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان وموبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے دو لڑکیوں کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ سعید آباد کی فاطمہ بی بی کی بھتیجی (ز) کو ملزمان عدیل وغیرہ اور رضا آباد کے علاقہ ظفر آباد کے رہائشی زمان خان کی بھتیجی (الف) کو ملزمان جابر وغیرہ نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش۔ جبکہ محلہ حسین آباد کے شہزاد سے 10ہزار وفون، قادر آباد کے یونس کی دکان سے سولر پلیٹس چوری، ڈائیوو روڈ پر کرامت علی کی شاپ سے لاکھوں کے بیٹریاں چوری، اسلام نگر کے اشرف کے گھر سے بکری چوری، ستیانہ روڈ پر شاہ زیب سے جھپٹا مار کر فون، جی ٹی ایس چوک میں شمیم بی بی سے جھپٹا مار کر فون، نگہبان پورہ میں خرم شہزاد کی اہلیہ سے پرس، محلہ نصیر آباد کے شاہد پرویز سے 50ہزار وفون، 4ج ب کے عبد الرحمن سے نقدی وفون، نشاط آباد کے رفاقت مسیح سے نقدی وفون چھین لیا، 6ج ب کے سفیان کے ڈیرہ سے مویشی چوری، شمس آباد کے عثمان مسیح سے 20ہزار وفون، ٹی وی بوسٹر کے قریب کاشف سے 15ہزار وفون، 16ج ب کے اعظم کی حویلی سے 2بکرے چوری، محمد آباد کے احسن جاوید سے 70ہزار وفون، سلمیٰ ٹائون کے قریب ساجد سے نقدی، طلائی انگوٹھی، نصرت فتح علی خان ہسپتال کے باہر مراد سے نقدی وفون، دائود نگر کے عبداللہ سے35ہزار وفون،224ر۔ب کے رانا ساجد کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 296ر۔ب کے شاہ زیب سے 5ہزار وفون، 275ج ب کے نوید اشرف سے 64ہزار وفون، 74ج ب کے عباس علی سے دو لاکھ 80ہزار وفون چھین لیا، 275ج ب کے مدثر علی سے 10ہزار وفون، 56ج ب کے ڈاکٹر شفیق کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 61ج ب کے ارسلان سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، بٹالہ کالونی کے شہر یار سے 16ہزار وفون چھین لیا، ناولٹی پل کے قریب اکرم سے نقدی وفون، جھنگ روڈ پر عرفان سے 1لاکھ وفون، عوامی ٹائون کے آصف سے 17ہزار وفون، ٹول ٹیکس موڑ کے قریب علی رضا سے50ہزار و فون، ہمایوں ٹائون کے علی مرتضیٰ سے 25ہزار وفون، 39گ ب کے قریب عادل سے15ہزار وفون، 23گ ب کے ادریس کی حویلی سے مویشی چوری، احمد ٹائون جڑانوالہ کے طاہر اقبال کی دکان کے تالے توڑ کر ڈاکوئوں نے ڈیڑھ لاکھ لوٹ لئے، 205گ ب کے میاں صغیر سے 15سو روپے وفون، 266ر۔ب کے طاہر سے نقدی وفون، 229ر۔ب مکوآنہ کے قریب سلطان محمود کے بیٹے سے جھپٹا مار کر فون، 55ر۔ب کے ارشد علی سے نقدی وفون، 595گ ب کے طارق کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، کنجوانی کے قریب طارق کی دکان سے 5لاکھ کا سامان چوری، 556گ ب کے اشفاق کی بھینس چوری، 497گ ب کے زاہد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی، جڑانوالہ کے جمشید کی دکان سے سامان چوری ہو گیا اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری خوف میں مبتلا ہیں۔ علاوہ ازیں انصاری پارک سے اکبر،ریگل روڈ سے زید علی، پل ڈینگرو سے عبدالرحمان، پہاڑی گرائونڈ سے صدیق، نواز شریف پارک سے اسامہ یوسف، عبداللہ پارک جڑانوالہ سے کاشف علی، 105گ ب سے ناصر مسیح، 39گ ب کے عارف محمود ودیگر شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چوڑ لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں