لاہور (بیوروچیف) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے عمل میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ماہ جون کے مقابلے میں ماہ جولائی کے دوران ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں 22 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا۔ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ صوبہ بھر میں 6لاکھ 76ہزار سے زائد ڈرائیو نگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ان میں 2لاکھ 41 ہزار سے زائد شہریوں نے فریش لرننگ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے۔، جبکہ 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔اسی طرح 2 لاکھ 24 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرائی، جبکہ 1 ہزار 600 سے زائد شہریوں نے گمشدہ لائسنس دوبارہ حاصل کیے۔




