کراچی (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے انکشاف کیا ہے کہ ڈراما سیریل آغوش میں ان کے کردار کے انتخاب کے وقت کئی بڑے نام زیرِ غور تھے، تاہم ان کی خوبصورتی نے انہیں کردار حاصل کرنے میں نمایاں سہولت فراہم کی۔شائستہ جبین نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام مذاق رات میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا شوبز میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، وہ اتفاقیہ طور پر اس فیلڈ میں آئیں اور ان کے گھر والے آج تک یہ قبول نہیں کرپائے کہ وہ شوبز میں کام کرتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کالج کے زمانے میں بھی اداکاری کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ پتا نہیں گھر سے اجازت ملے یا نہیں، تاہم بعد میں بڑی مشکل سے انہوں نے ایک ڈرامے میں کام کیا’جب ان کے ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہوئی تو گھر میں بہت جھگڑا ہوا۔




