کراچی (شوبز نیوز) ڈراما پرورش میں نوجوانوں کے درمیان رومانس دکھانے پر ناظرین کی جانب سے تنقید کی جا رہی تھی، جس پر ہدایتکار میثم نقوی نے اپنا مقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک معاشرتی حقیقت ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔مقبول ڈراما سیریل پرورش اس وقت ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کر رہا ہے، ڈرامے کے ہر کردار کی اپنی الگ ایک پہچان ہے اور ہر کردار اپنی انفرادیت کی وجہ سے اس کی مقبولیت کا باعث بن رہا ہے۔ڈرامے کی کہانی والدین کی تربیت کے مسائل اور نئی نسل کو درپیش چیلنجز پر مبنی ہے۔




