تاندلیانوالہ (نامہ نگار) ڈاکٹر ہارون ارشد ڈرگ انسپکٹر نے تاندلیانوالہ میں مختلف فارمیسیو ں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ادویات کی فروخت، لائسنس، ریکارڈ اور دیگر قانونی تقاضوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔معائنے کے دوران مہر فارمیسی، النور فارمیسی، دی مجاہد فارمیسی، الرزاق فارمیسی اور خان فارمیسی کی چیکنگ کی گئی۔ ڈرگ انسپکٹر نے فارمیسی مالکان کو ادویات کی فروخت سے متعلق حکومتی قوانین اور محکمانہ ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔چیکنگ کے دوران معمولی بے ضابطگیوں پر متعلقہ فارمیسیوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ آئندہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ڈرگ ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




