ڈزنی کی معروف اداکارہ 33برس کی عمر میں دنیا سے رخصت

لاس اینجلس (شوبز نیوز) ڈزنی چینل کی مقبول فلم سیریز زومبیز میں چیئر لیڈر بری کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں چل بسیں۔کارلا جیفری کے انتقال کی تصدیق ان کی ایجنٹ کارلا الیگزینڈر نے کی، تاہم اداکارہ کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں لائی گئی،ان کی ایجنٹ نے کارلا کو ایک پرجوش اور دلکش شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی مسکراہٹ پورے کمرے کو روشن کر دیتی تھی۔1993 میں ہیوسٹن میں پیدا ہونے والی کارلا جیفری نے محض 12 برس کی عمر میں اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا اور تقریبا دو دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں متعدد ٹی وی شوز اور فلموں میں کام کیا، ان کا پہلا اسکرین کریڈٹ 2006 کی فلم Phat Girlz میں تھا، جس میں انہوں نے اداکارہ مو نیک کے کردار کا کم عمر روپ نبھایا۔کارلا نے معروف کامیڈی سیریز Curb Your Enthusiasm میں بھی کیشا بلیک کا کردار ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں