ڈسٹرکٹ بار الیکشن،انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 10جنوری کو ہونیوالے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2026-27 کی سیاسی سرگرمیاں آخری مراحل میں پہنچ گئیں۔ 4089ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے، پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہو گی۔ ذرائع کے مطابق بار کے 6000 کے لگ بھگ وکلاء میں سے 4559 وکلاء نے پنجاب بار کونسل کے پورٹل پر بائیومیٹرک کروائی اور ان میں سے 470 وکلاء نے فیس جمع نہ کروائی ہے۔ ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات میں صدر کی نشست کیلئے امیدوار سید نثار علی شاہ ایڈووکیٹ’ خرم اعجاز کاہلوں ایڈووکیٹ’ سردار شاہد حفیظ ڈوگر ایڈووکیٹ’ میاں طارق محمود ایڈووکیٹ’ ملک غلام اصغر ایڈووکیٹ’ رانا اخلاق احمد ایڈووکیٹ’ عامر حیات چیمہ ایڈووکیٹ اور رانا محمد آصف نوید میدان میں ہیں جبکہ نائب صدر کیلئے 6 امیدوار رانا اظہر شبیر احمد خاں ایڈووکیٹ’ سعدیہ اطہر اعوان ایڈووکیٹ’ صوفیہ نواز آرائیں ایڈووکیٹ’ عاطف جمیل پگان جٹ ایڈووکیٹ’ رانا محمد راشد علی خاں ایڈووکیٹ اور مہدی حسن ملک اعوان ایڈووکیٹ میں مقابلہ ہے۔ سیکرٹری بار کی سیٹ کیلئے رانا علی عابد منج ایڈووکیٹ’ رانا عمر فاروق ایڈووکیٹ’ چوہدری کلیم اﷲ گل ایڈووکیٹ اور میاں محمد عامر نذیر ایڈووکیٹ میں مقابلہ ہو گا۔ تاہم رانا علی عابد منج ایڈووکیٹ کو مختلف دھڑوں کی بھرپور حمایت ہونے پر ان کی کامیابی واضح ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر چوہدری زبیر احمد تنگ ایڈووکیٹ اور ملک ساجد شکیل ایڈووکیٹ’ فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر دو خواتین وکلاء رشیدہ اقبال ایڈووکیٹ اور حافظہ صابرہ نرگس ایڈووکیٹ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے اور لائبریری سیکرٹری کی سیٹ پر تین امیدواروں علی سلطان ملک ایڈووکیٹ’ محمد اعظم بلوچ ایڈووکیٹ اور ذیشان شیخ ایڈووکیٹ مدمقابل ہیں۔ امیدواروں کی جانب سے کمپیئن کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ امیدوار اور انکے ووٹرز اور سپورٹرز چیمبر ٹو چیمبر اور گھر گھر جا کر ووٹرز کی حمایت حاصل کر رہے ہیں۔ ووٹرز اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئے کوشاں ہیں اور 10جنوری بروز ہفتہ کو میدان سجے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بار ایسوسی ایشن میں نئے شامل ہونیوالے ینگ وکلاء اور خواتین وکلاء امیدواروں کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرینگے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ رانا شفقت عالم ایڈووکیٹ کے مطابق وکلاء بائیومیٹرک کے ذریعے اپنا حق رائے استعمال کرینگے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں