ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کا ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ

ساہیوال ( بیورو چیف)وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب اور آر پی او ساہیوال کے احکامات کی روشنی میں اور ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال مرزا تنویر بیگ نے خود فیلڈ میں موجود رہ کر ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک اہلکاروں کی کارکردگی، حاضری اور فرائض کی انجام دہی کو بھی چیک کیا گیا۔ ڈی ٹی او ساہیوال نے اہلکاروں کو شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں