جڑانوالہ (نامہ نگار) تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ڈولفن فورس نے 2 مبینہ ڈاکوئوں کو حراست میں لیکر اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوا لہ کی حدود میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے ڈولفن فورس پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے 2مبینہ ڈاکوئوں کو حراست میں لے لیا۔ پکڑے جانیوا لے مبینہ ڈاکوں کی شناخت کامران اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے پکڑے جانیوالے ڈاکوں کے قبضہ سے 2عدد پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے اور تفتیش کیلئے ڈاکوئوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ڈاکوئوں سے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔




