فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈولفن سکواڈ کی ٹیموں کو آج سے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کے ماتحت کر دیا گیا۔ اب ڈولفن ملازمین ایس ایچ او کو جواب دہ ہوں گے۔ ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں ہیڈ کوارٹر سے آئوٹ ہو کر تھانہ کی بیٹ میں گشت کریں گے۔ ایس ایس پی آپریشن عمران احمد ملک نے حکم نامہ جاری کر دیا ۔




