ڈویلپمنٹ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے

سرگودھا (بیورو چیف) کمشنر سرگودھا ڈویژ ن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلق جاری ترقیاتی اقدامات، شہری سہولیات کی بہتری اور عوامی فلاحی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں لوکل گور نمنٹ کے جاری منصوبوں، بنیادی شہری سہولیات، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرامز اور عوامی خدمات کی فراہمی سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آصف اقبال نے مختلف منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں