فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر آفس فیصل آباد میں کرپٹ مافیا کی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ’ سالہاسال سے تعینات دس ملازمین کو مختلف برانچوں میں تبدیل کرتے ہوئے قبلہ درست کرنے کا حکم’ تبدیل ہونے والوں میں اسسٹنٹ عبدالقادر جیلانی کو ہیڈ کلرک ریونیو برانچ سے جنرل برانچ’ اسسٹنٹ وقاص منظور کو ریڈر ٹو ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سے ریڈر ایچ وی سی کمشنر’ سینئر کلرک محمد عامر نذیر کو ایڈیشنل کمشنر اہلمد سے تبدیل کر کے اہلمد ٹو کمشنر’ ٹیلی فون آپریٹر فیض علی کو ٹی او ایڈیشنل کمشنر سے تبدیل کر کے ریڈر ٹو ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن’ ٹیلی فون آپریٹر زاہد حسین کو کاپی برانچ سے ٹی او ایڈیشنل کمشنر جونیئر کلرک عامر رضا کو ریڈر ایچ وی سی ٹو کمشنر سے اہلمد ایڈیشنل کمشنر ریونیو’ سینئرکلرک نعیم سلیم کو اہلمد کمشنر سے کاپی برانچ’ جونیئر کلرک حبیب اﷲ کو ایڈمن برانچ سے کاپی برانچ اور سینئر کلرک محمد عمران کو کاپی برانچ سے تبدیل کر کے ریکارڈ روم تبدیل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ نئی تعینات ہونیوالی کمشنر مسرت جبیں کو ریسورس سے اطلاع ملی تھی کہ کمشنر آفس میں عملہ سالہاسال سے تعینات ہوتے ہوئے تحصیلداروں’ پٹواریوں اور دیگر سرکاری افسران سے بھاری نذرانے وصول کرتے تھے اور کمشنر آفس کی بدنامی کا سبب بنے ہوئے تھے جس پر کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے پورے عملہ کو تبدیل کرتے ہوئے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین اپنا قبلہ درست کر لیں اگر دوبارہ شکایات ملی تو ان کو نوکری سے ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں۔




