ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس نے تجاوزات کے خاتمے کا شیڈول جاری کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق کمشنر فیصل آباد مریم خان’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر چیف آفیسر سید علی عباس بخاری کی نگرانی میں ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد محترمہ حافظہ عظمت فردوس نے رمضان المبارک کے دوران تجاوزات کے خاتمہ کا شیڈول جاری کر دیا۔ جبکہ ستیانہ روڈ جھال مین بازار گلی نمبر9 اور گلی نمبر6 کے تاجروں کو آخری وارننگ جاری کر دی۔ ازخود پختہ وعارضی تجاوزات کا خاتمہ نہ کیا تو بھاری مشینری کیساتھ تجاوزات کو مسمار کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد محترمہ حافظہ عظمت فردوس نے گزشتہ روز ستیانہ روڈ جھال بازار کا وزٹ کرتے ہوئے پختہ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ریڈمارکنگ کر دی اور بالخصوص گلی نمبر6 اور گلی نمبر9 کے تاجروں کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر تجاوزات کو ختم کر دیں ورنہ بھاری مشینری کے ہمراہ پختہ وعارضی تجاوزات کو ختم کر دیا جائے گا۔ خریداری کیلئے آنیوالوں کیلئے فٹ پاتھ کو کلیئر کریں۔ اس طرح چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سید علی عباس بخاری نے ماہ رمضان المبارک کے دوران تجاوزات کے خاتمہ کا گیارہ روزہ پلان جاری کر دیا۔ میونسپل آفیسر ریگولیشن کی سپرویژن میں گرینڈ آپریشن 13مارچ تک جاری رہے گا۔ جس کے مطابق 3مارچ 2025بروز سوموار کو جھنگ روڈ محلہ الطاف گنج گرینڈ آپریشن اور اس کے ساتھ بھوآنہ بازار’ ریگل روڈ’ ڈگلس پورہ۔ 4مارچ بروز منگل کو غلام محمد آباد کے ساتھ ساتھ ریگل روڈ’ جھنگ بازار۔ 5مارچ بروز بدھ کو ایڈن گارڈن چک نمبر 208 رب کے ساتھ ساتھ جھنگ بازار’ امین پور بازار اور گول بازار۔ 6مارچ بروز جمعرات کو ملت روڈ پر گرینڈ آپریشن جبکہ کچہری بازار’ چنیوٹ بازار اور ملحقہ گول بازاروں۔ 7مارچ جمعتہ المبارک کو جڑانوالہ روڈ حسن پورہ تا دائود چوک تک گرینڈ آپریشن جبکہ بھوآنہ بازار’ ریگل روڈ’ ڈگلس پورہ۔ 8 مارچ بروز ہفتہ کو اسلام نگر کے ساتھ ساتھ ریگل روڈ’ جھنگ بازار۔ 10مارچ بروز سوموار کو قائم سائیں دربار روڈ کے ساتھ ساتھ بھوآنہ بازار’ ریگل روڈ’ ڈگلس پورہ۔ 11مارچ بروز منگل کو نڑوالا روڈ پر گرینڈ آپریشن جبکہ ریگل روڈ’ جھنگ بازار۔ 12مارچ بروز سوموار کو وارث پورہ میں گرینڈ آپریشن اور جھنگ بازار’ امین پور بازار اور ملحقہ گول بازاروں۔ 13مارچ بروز جمعرات کو ناظم آباد میں گرینڈ آپریشن کے ساتھ ساتھ کچہری بازار’ چنیوٹ بازار وملحقہ گول بازاروں میں بھی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ جس کے لیے میونسپل کارپوریشن کا عملہ کو ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئیں۔
ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں