ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمر میلہ کا ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کی بہتری کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے ایم 4سے ایم3انٹرچینج تک زیر تعمیر ڈبل روڈ منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ دورے کے دوران ایس ڈی او ہائی وے نے منصوبے کے مختلف مراحل اور جاری کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈبہ والا پل اور ناگرہ پل کا خصوصی معائنہ کرتے ہوئے استعمال ہونے والے مٹیریل کے معیار کو چیک کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ منصوبہ جلد مکمل کر کے ٹریفک کیلئے کھولا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے ماڈل سہولت بازار کا دورہ کر کے اشیائے ضروریہ کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مینیجر سہولت بازار نے بازار کے فرنٹ پر جدید ٹینسائل شیٹ اور شیڈ کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بازار میں صفائی کے بہترین انتظامات برقرار رکھے جائیں اور عوام کو سستے داموں معیاری اشیاکی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں