ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا عزاداروں کی حفاظت یقینی بنانے کا حکم

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی، موثر سکیورٹی اور پرامن ماحول یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے۔اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ نے رات گئے محلہ بخشی پارک اور ضیاکالونی کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے جلوس روٹس پر کیے جانیوالے انتظامات، سہولیات اور سکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، نکاسی آب، حفاظتی بیریئرز اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے انہیں جاری اقدامات اور پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے جلوس منتظمین سے ملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں