گوجرہ(نامہ نگار) دوران ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے راہ گیرکو شدید زخمی کر دیا ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر223گ ب کاشہباز مسیح اپنی موٹر سائیکل پر چک نمبر241 گ ب کے قریب جا رہاتھاکہ اس کو دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیاور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ا س سے ہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیااس دوران شہباز مسیح نے مذاحمت کی تو ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکوموقع سے فرارہو گئے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔ تھانہ صدر پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔




