ڈکیتی مزاحمت پر2شہریوں کو گولیاں مارنے والا ڈاکو گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر دو شہریوں کو گولیاں مار کر زخمی کرنیوالے ڈاکو کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تفصیل کے مطابق 75 رب کے امتیاز نے بتایا کہ 12جنوری کو اپنی دکان کے باہر موجود تھے کہ تین مسلح ڈاکو دکان پر آئے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ سے زائد رقم چھین کر فرار ہونے لگے تو امجد علی نے مزاحمت کی تو ایک ڈاکو نے گولی مار کر امجد کو زخمی کر دیا، فائر کی آواز سن کر اسکے ساتھیوں نے بھی فائرنگ شروع کر دی، اہل محلہ بھی جمع ہو گئے تو ڈاکوئوں کی فائرنگ سے راہگیر ثقلین ولد آزاد حسن بھی زخمی ہو گیا، اہل محلہ نے گھیرا ڈال کر ایک ڈاکو حیدر اسلام ولد عبدالسلام سکنہ فتح آباد سمندری روڈ کو قابو کر کے حوالہ پولیس کر دیا جبکہ دیگر ساتھی فرار ہو گئے تھے۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ عاطف شہزاد نے پکڑے جانیوالے ڈاکو کی نشاندہی پر اس کے ساتھی فہد کو 9ماہ بعد گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں