ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا ‘ ہمایوں اشرف

لاہور( شوبز نیوز)نامور اداکار ہمایوں اشرف نے کہا ہے کہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا لیکن اپنا موبائل بچا لیا ۔ ایک انٹر ویو میں ہمایوں اشرف نے بتایا کہ میں نے نیا موبائل فون لیا تھا جو کافی قیمتی تھا ،ایک روز ڈاکو نے روک لیا اسلحہ تان کر کہا کہ موبائل دو میں نے فون اس کو دیا پھر واپس لے لیا ،جب اس نے گن لوڈ کی تو میں نے موبائل دوبارہ دیا اس نے چھین لیا اس کے بعد میں نے موقع پاتے ہی اسے دبوچ لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں