صفدرآباد(نامہ نگار)پولیس کی سماج دشمن عنا صرکیخلاف بھرپور جاری کارروائیوںکے دوران ڈکیت و چور گینگ کا سرغنہ2 ساتھیوں سمیت گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال،نقدی اور اسلحہ برآمد۔پولیس تھانہ سٹی سانگلہ ہل نے گرفتار ملزمان سے چوری کی 10وارداتوں کاسراغ لگا لیا ہے۔برآمدہ مال میں چوری شدہ بکریاں نقدی وغیرہ شامل تفتیش جاری مزید انکشافات کی توقع ہے۔گرفتار ملزمان میںگینگ کا سرغنہ وقاص عرف بھولا،عبد الرحمٰن اور احمد حسن شامل ہیں۔ملزمان رابری اور چوری کی وارداتوں میں سرگرم تھے۔




