گوجرہ(نامہ نگار)ڈیزل کی قیمت میں واضح کمی کے بعد بھی کرائے کم نہ ہوسکے شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں واضح کمی کی گئی ہے مگر ٹرانسپورٹرز نے بسوں ویگنوں کے کرائے کم نہ کئے ہیں کرائے کم نہ ہونے پر مسافروں اور بس عملہ کے درمیان جھگڑوں کی اطلاعات ہیں عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف سے مطالبہ کیا ہے۔ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے بسوں ویگنوں میں کرایہ جات نصب کئے جائیں اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کے حساب سے کرائے کم کروائے جائیں تاکہ حکومتی ریلیف عوام تک پہنچ سکے




