”ڈیلی بزنس رپورٹ ”کے نامہ نگارصابر گھمن کے پھوپھا جان انتقال کرگئے

جڑانوالہ (نامہ نگار) ڈیلی بزنس رپورٹ کے جڑانوالہ میں نامہ نگار’ جنرل سیکرٹری پریس کلب جڑانوالہ صابر گھمن کے پھوپھا جان حاجی نذیر احمد رضائے الہی سے وفات پا گئے،تفصیلات کے مطابق محمد یونس،حافظ یوسف،محمد ندیم کے والد،محمد حسین،محمد صادق، محمد اسحاق،محمد مشتاق کے بہنوئی،محمد لطیف کے کزن،تجمل حسین پپو،عمران حسین،مدثر حسین ،فاروق مشتاق،منیر احمد، اعجاز احمد،عارف گھمن،صابر گھمن کے پھوپھا جان،طارق عادل (سعودی عرب والے)کے خالو حاجی نذیر احمد رضائے الٰہی سے وفات پا گئے مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جنازگاہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات،تاجر تنظیموں، وکلا برادری،علما اکرام سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ہے مرحوم کو سوگواران کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا انکی رہائش گاہ محلہ محمد بی بی کالونی نزد مسجد دارالاسلام اہلحدیث واقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں